کسی ملک میں ایک جادوگر رہتا تھا۔ وہ مختلف علاقوں میں جا کر اپنے جادو کے کمالات لوگوں کو دکھایا کرتا تھا ۔ جادوگر کے پاس بےشمار جادوئی چیزوں کے ساتھ ایک جادوئی سوئی بھی تھی۔ جس کو حکم دے کر وہ چند لمحوں میں کچھ بھی سی لیا کرتا تھا۔
سوئی کو کام سے روکنے کا ایک منتر بھی تھا جسے وہ کسی کو نہیں بتاتا تھا۔
اس کے گھر کے پاس ایک شرارتی لڑکا بھی رہتا تھا جس کا نام فراز تھا۔ فراز پڑھائی میں دلچسپی نہیں لیتا تھا بلکہ کھیل کود میں اپنا وقت ضائع کرتا رہتا تھا۔
ایک دن فراز کو شرارت سوجھی اور وہ جادوگر سے جادوئی سوئی مانگنے اس کے گھر چلا آیا۔
فراز نے جادوگر سے کہا کہ اسے جادوئی سوئی چاہیئے کیونکہ اسے کچھ پردے سینے ہیں۔
جادوگر نے کہا کہ میں ایسے بچوں کی مدد نہیں کرتا جو پڑھائی میں دلچسپی نہ لیتے ہوں اور جھوٹ بولتے ہوں اس لیے میں تمہیں جادوئی سوئی ہرگز نہیں دوں گا۔
فراز جادوگر کی یہ بات سن کر افسردہ ہو گیا اور واپس لوٹ گیا۔
اپنے گھر میں جا کر فراز جادوئی سوئی حاصل کرنے کے طریقے سوچنے لگا۔ سوچتے سوچتے اسے جادوئی سوئی چرانے کی ترکیب سوجھی تو وہ خوش ہو گیا۔
رات کو وہ جادوگر کے گھر میں داخل ہوا۔
جادوگر اس وقت گہری نیند میں سو رہا تھا وہ چپکے سے جادوگر کی سوئی چرا لایا۔
گھر واپس آ کر فراز جادوئی سوئی کا کرتب دیکھنے لگا۔ اس نے جادوئی سوئی کو حکم دیا کہ اس کے گھر کے تمام پردے سی دو۔ سوئی حکم ملتے ہی پردے سی نے لگی۔
جادوئی سوئی نے تمام کمبل،قالین اور پردے سی دیئے۔
اب فراز جادوئی سوئی خو روکنا چاہتا تھا مگر اسے سوئی روکنے کا طریقہ نہیں آتا تھا۔
فراز جادوئی سوئی کے انوکھے کرتب دیکھ کر گھبرا گیا اور وہ ایک پردہ لپیٹ کر چھپ گیا۔ جادوئی سوئی اب فراز کی طرف بڑھی اور اسے بھی پردے میں سی دیا۔
کمرے میں فراز کا شور سن کر اس کے گھر والے آ گئے تو انہیں جادوئی سوئی کے کرتب کا علم ہوا تو وہ جلدی سے جادوگر کو بلا لائے۔
جادوگر نے سوئی کو روکنے کا حکم دیا۔ حکم ملتے ہی جادوئی سوئی فورا رک گئی۔
جادوگر نے فراز کو پردے سے باہر نکالا اور سختی سے خبردار! کیا وہ آئیندہ کبھی چوری نہیں کرے گا اور پڑھائی پر پوری توجہ دے گا فراز کو اپنی شرارت کی سزا مل چکی تھی اس لیے اس نے جادوگر سے معافی مانگی اور ہمیشہ دل لگا کر پڑھنے کا وعدہ کرلیا۔
تو پیارے پچوں ہمیں اس کہانی سے یہ سبق حاصل ہوتا ہے کہ چوری اور شرارت بہت ہی بڑے کام ہیں ہمیں ایسا نہیں کرنا چاہیئے کیونکہ ایسا کرنے سے بعد میں بہت شرمندگی اٹھانا پڑتی ہے۔
اگر آپ کو ہماری پوسٹ پسند آئے اور آپ کو لگے کہ اس سے کسی کی مدد ہو سکتی ہے تو برہ مہربانی اس پوسٹ کو اپنے دوستوں کے ساتھ شیئر ضرور کریں ہوسکتا ہے کہ آپ کے ایک شیئر سے کسی کی زندگی بدل دے اور آپ سے گزارش ہے کہ ایک کمنٹ کر کے ہمیں اپنی قیمتی رائے سے آگاہ کیجئے شکریہ۔

Comments
Post a Comment